• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ 

حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ 

اس موقع پر کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی، وزیر اعظم نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعظم نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔ 

وزیراعظم نے کہا ایسے منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو ڈی کے پاس ہے ان کے لئے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ 

اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، احدچیمہ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید