• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنے آنے والے بچے کی جنس پتہ چل گئی، آپ بتائیں کون آئے گا؟ یوٹیوبر زید علی کی اہلیہ کا مداحوں سے سوال

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر زید علی نے اپنے ہاں دوسرے بچےکی متوقع آمد سے متعلق خوشخبری شیئر کی ہے۔

زید علی اور اُن کی خوبرو اہلیہ یمنیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔

زید علی کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے دوسرے بچے کی جنس کے انکشاف سے متعلق منعقد کی گئی باقاعدہ پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں تیار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


دوسری ویڈیو میں زید علی اور یمنیٰ کو مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس جوڑی کی جانب سے جنس سے متعلق واضح اعلان تو نہیں کیا گیا ہے مگر یمنیٰ کا اپنی پوسٹ میں صارفین سے پوچھنا ہے کہ اس بار اُن کے ہاں کون آنے والا ہے؟ بیٹا یا بیٹی؟


یمنیٰ کی اس پوسٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ اُن کے ہاں اس بار بیٹی کی پیدائش ہو سکتی ہے کیوں کہ یمنیٰ نے ہلکا گلابی رنگ پہنا ہوا ہے۔

دوسری جانب زید اور یمنیٰ نے اپنی تقریب کی تھیم ہلکے رنگوں پر رکھی  جس سے متعلق کچھ صارفین اِن کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔


یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی تھی۔

اگست 2021ء میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ازیان علی زید رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید