لاہور میں رنگ روڈ کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑکنے کا اندیشہ ہے، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 14 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، کیمیکل ڈرم پھٹنے سے دھماکے ہوتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس چھایا رہا۔
حکام کے مطابق 6 کنال پر قائم کیمیکل فیکٹری میں آگ رات 10 بجے رات لگی تھی، واقعے میں اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔