حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔
30 مئی کو حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا، جس میں 62 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔
واقعے کے 33 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا جبکہ دیگر زخمی حیدرآباد کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔