• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماننا چاہیے کہ 76 برسوں میں ہم ترقی نہیں کرسکے، ہمیں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے بشام میں چینی شہریوں پر حملےکو پاکستان دشمن عناصر کی سازش قرار دیا اور چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائیگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی ہے، پاک چین دوستی کی کہیں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید