• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

بھارتی سیاستدان و بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا۔

سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

لیڈی کانسٹیبل  نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر اس وقت تھپڑ مارا تھا جب وہ دہلی کیلئے روانہ ہورہی تھیں۔

اس حوالے سے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جب وہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے بعد بورڈنگ کیلئے جارہی تھیں تو سی آئی اسی ایف آفیسر نے ان سے بحث شروع کردی اور اس کے بعد مجھے تھپڑ بھی مارا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔

کنگنا رناوت نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید