• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر خاتون افیسر نے مجھے تھپڑ مارا، کنگنا کا الزام

فوٹو بشکریہ: بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ: بھارتی میڈیا

بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو مبینہ طور پر ایک خاتون افسر نے تھپڑ مار دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی نومنتخب  رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی خاتون آفیسر نے انہیں تھپڑ مارا ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جب وہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے بعد بورڈنگ کیلئے جارہی تھیں تو سی آئی اسی ایف آفیسر نے ان سے بحث شروع کردی اور اس کے بعد مجھے تھپڑ بھی مارا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔

کنگنا رناوت نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید