مکہ مکرمہ میں حج کیلئے آئے ہوئے پاکستانی شہری نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے گمشدہ بیگ پاکستانی حج مشن کے حوالے کیا۔
سیالکوٹ کے رہائشی محمد عامر کو ایک بیگ ملا جس میں 9 ہزار ریال، اہم کاغذات اور قیمتی موبائل موجود تھے۔
ڈی جی پاکستان حج مشن کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے بیگ پاکستان حج مشن میں جمع کروا کر ایمانداری کی مثال قائم کی، پاکستان حج مشن نے بیگ اصل مالکان تک پہنچا دیا۔