پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے 3 ماہ بڑے اہم ہیں، موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔
منظور وسان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا، باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے لیے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریلیف ملتے بھی ہیں اور واپس بھی ہو جاتے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی خوش فہمی میں نہ رہیں۔