• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے حکم پر مجھے عدالت میں جانے سے روکا گیا، عمر ایوب خان

عمر ایوب: فوٹو فائل
عمر ایوب: فوٹو فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے حکم پر مجھے عدالت میں جانے سے روکا گیا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کو عدالت کے اندر یرغمال بنایا گیا۔

 عمر ایوب نے کہا کہ پولیس نے سیکیورٹی کے نام پر مجھے عدالت جانے نہیں دیا، عدالت کے باہر وکلاء کے ساتھ موجود ہوں حاضری لگوا کر ہی جاؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید