• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اتقا قتل کیس کے 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

کراچی پولیس نے گلشن اقبال میں قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کے مزید 2 قاتل گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اتقا معین کے قتل میں گرفتار کیے گئے ملزمان نوید احمد اور ظاہر علی بھی شامل تھے، جن سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی جانب سےچھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے برآمد اسلحے کو فارنزک کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نوید ڈکیتی اور پولیس مقابلے میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید