• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں نئے اسکولز کی رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ 

محکمہ تعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں پری پرائمری ایلیمنٹری اسکولز پلاٹ کم از کم 200 گز کا ہو۔ 

صوبائی محکمہ تعلیم کےمطابق پوش علاقوں میں پرائمری ایلیمنٹری اسکولز کے لیے پلاٹ 400 گز کا ہو۔ 

محکمہ تعلیم نے مزید کہا اسکول کی بلڈنگ کے نقشہ میں سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور لائبریری موجود ہو۔ 

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول میں کینٹین، پینے کے صاف پانی، صاف واش رومز، سی سی ٹی وی کیمرا لازمی قرار دیا۔ 

قومی خبریں سے مزید