بھارتی سینئر اداکار عادل حسین نے فلم ’کبیر سنگھ‘ میں اپنے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجھے 100 یا 200 کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی جاتی تو میں کبھی فلم ’اینیمل‘ میں کام نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ 2019ء میں ریلیز ہونے والی اداکار شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں عادل حسین نے کالج کے ڈین کا کردار ادا کیا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران عادل حسین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ نہیں دیکھی ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ’اینیمل‘ میں کوئی کردار ادا کرنا چاہیں گے تو اداکار نے فوراً جواب دیا کہ کبھی نہیں، یہاں تک کہ اگر وہ مجھے 100-200 کروڑ روپے بھی ادا کرتے تو میں یہ فلم کبھی نہ کرتا۔
بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق عادل حسین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ فلم ’اینیمل‘ میں کبھی کام نہ کرتے چاہے اُنہیں بھاری بھرکم معاوضہ ہی کیوں نہ آفر کیا جاتا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے فلم’کبیر سنگھ‘ میں کام کرنے پر بھی افسوس ہے، میرے اس بیان پر فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے غصے کا اظہار بھی کیا تھا مگر میں اپنے مقف پر ڈٹا ہوا ہوں۔
’زوم‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اداکار سندیپ ریڈی وانگا کے تبصرے عادل حسین سے متعلق تبصرے کہ ’ عادل نے 30 آرٹ فلموں اور ایک بلاک بسٹر میں کام کیا ہے‘ پر بھی بات کی گئی۔
اس سوال پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس تبصرے پر میں کیا کہوں، مجھے لگتا ہے کہ اس تبصرے کے بہت سارے جوابات ہیں، بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ وانگا ایسا سوچتا ہے۔
اداکار نے اپنی ہٹ فلموں ’انگلش ونگلش‘ اور ’لائف آف پائی‘ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا میری یہ فلمیں بہت ہٹ ہوئی اور مجھے بہت بزنس کر کے دیا۔