• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے باہر فائرنگ: کرائم برانچ نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ کرلیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے 14 اپریل کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے ان کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ 

پولیس اس سے قبل سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار ارباز خان کا 4 جون کو بیان ریکارڈ کرچکی ہے۔ 

واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سلمان خان کی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر 14 اپریل کو پیش آیا تھا۔ 

اس واقعے کے بعد ہونے والی گرفتاریوں سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ ملوث ہے جس کے بعد ممبئی پولیس نے مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کرنے والوں کو اس کام کے لیے ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کیا اور شوٹرز کو تمام معلومات اور اس حوالے سے ہدایات بھی دی تھیں اور اسکے لیے شوٹرز کو تین لاکھ روپے دیے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید