تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ پلک سدھوانی نے کہا ہے کہ قانونی نوٹس صرف اس لیے ملا ہے کیونکہ وہ شو چھوڑنا چاہتی ہیں۔
بھارتی سٹکام شو میں سونو بھیڈے کا کردار نبھارہی پلک سدھوانی نے الزام لگایا کہ پروڈیشن ہاؤس ان کا تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے باہر نکلنا مشکل بنا رہا ہے۔
تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے شو کے پروڈیوسر پر استحصال کا الزام لگایا اور کہا کہ قانونی نوٹس ملا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے ابتدائی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
پلک سدھوانی نے مزید کہا کہ میں پیشہ وارانہ گروتھ اور صحت کی وجوہات کے باعث تارک مہتا کا الٹا چشمہ چھوڑنا چاہتی ہوں۔
شو کے پروڈکشن ہاؤس کے جاری بیان میں پلک سدھوانی پر خصوصی فنکارانہ معاہدے کے کئی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سٹکام شو 2008ء سے نشر کیا جارہا ہے، جو اپنے دلچسپ اور مزاحیہ کانٹنٹ کی وجہ سے کافی مقبول بھی ہے۔