• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروشی روٹیلا نے متنازع اداکار کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے متنازع اداکار نندا موری بالا کرشنا کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو سنیما کے معروف اداکار نندا موری بالا کرشنا کئی حوالوں سے متنازع ہیں، 63 سالہ اداکار سیاستدان بھی ہیں اور رواں سال مئی میں ان کی ایک اداکارہ کو دھکا دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

اب بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے فلم NBK 109 کے ساتھی اداکار کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا ہے کہ میڈیا میں نندا موری بالا کرشنا کے بارے میں مختلف آراء اور بیانات سامنے آئے ہیں لیکن ان کے ساتھ میری بات چیت پیشہ ورانہ اور احترام سے کم نہیں رہی۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ سینئر اداکار نندا موری بالا کرشنا کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ مثبت رہا، وہ لیجنڈری اداکار ہیں جن کا تجربہ بہت زیادہ ہے اور اپنے فن کے ساتھ ان کی گہری وابستگی ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ سیٹ پر معاون رہے، میں نے کسی قسم کے برے حالات کا سامنا نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار نندا موری بالا کرشنا اپنے متنازع بیانات اور واقعات کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید