• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھارت سے میچ جیتیں یا نہ جیتیں مگر پڑوسی ملک کی خوبصورت اور نامور اداکاراؤں کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے گزشتہ سال بھارتی اداکارہ و سپر ماڈل اروشی روٹیلا کی نیندیں اڑادی تھیں۔

اروشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کو بار بار سراہے جانے پر اداکارہ و قومی کرکٹر خوب خبروں کی زینت بنے رہے تھے۔

اروشی روٹیلا کے بعد اب نسیم شاہ کی مداحوں کی فہرست میں نیا نام معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ کا ہے۔

جی ہاں! اداکارہ سونم باجوہ نے بھی حال ہی میں نسیم شاہ کے ایک احسن عمل کو ’کیوٹ‘ قرار دے دیا ہے۔


گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل تھی جس میں بابر وقت کی کمی کے باعث اپنے چھوٹے، ننھے منے مداحوں کو آٹو گراف دیے بغیر لفٹ میں سوار ہو کر چلے گئے تھے۔

مداحوں کے رونے پر وہاں موجود نسیم شاہ نے ناصرف بچوں کو چپ کروایا بلکہ اُن کا اپنی باتوں سے دل بہلانے سمیت آٹو گراف بھی دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جسے متعدد فین پیجز پر شیئر کیا گیا، جہاں نسیم شاہ کے اس عمل پر پاکستانی نامور شخصیات نے کرکٹر کی تعریف کی وہیں سونم باجوہ نے بھی اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت مثبت اور کیوٹ ہے۔‘

خاص رپورٹ سے مزید