• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ثقافتی فیسٹیول، پاکستانی رنگ چھا گئے


پاکستانی سفارت خانے نے فرانس میں جاری 2 روزہ ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی، فیسٹیول میں پاکستانی ثقافت کے رنگ چھا گئے۔

فرانس کے شہر لیون میں 2 روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی تھیم آرٹ اینڈ کلچر تھی، اس فیسٹیول میں پاکستانی سفارت خانے کے علاوہ 40 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے پاکستان پویلین میں لیون کے میئر کا استقبال کیا، پویلین میں میئر لیون کی تواضع روایتی شربت سے کی گئی، جبکہ ہاتھ سے بنی فٹ بال تحفے میں دی گئی۔

ثقافتی فیسٹیول کے دوران پاکستانی سفارت خانے نے فیشن شو بھی سجایا۔

پاکستان پویلین کے مہندی اسٹال، ہینڈی کرافٹ، کباب، سموسے فیسٹیول میں چھائے رہے۔

لیون میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی پویلین نے سب کے دل جیت لیے۔

خاص رپورٹ سے مزید