• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں سالانہ 10 بلین ڈالرز ایکسپورٹ کی طرف بڑھ رہا ہے

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سالانہ 10 بلین ڈالرز ایکسپورٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیز کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے کی جبکہ حکومتِ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر التمش جنجوعہ نے وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن ’پاشا‘ کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا کہ متعدد ممالک میں آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان اعلیٰ خدمات انجام دے رہا ہے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ 

تقریب سے جمیل گوہیر، ابرار میر اور جہان علی نے بھی خطاب کیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی متعدد کمپنیاں ٹورانٹو میں انٹرنیشنل آئی ٹی ایکسپو میں حصہ لے رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید