سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مرضی کی کمیٹیاں دینے سے معذرت کرلی۔
سینیٹ کمیٹیوں کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اسحاق ڈار اور اپوزیشن میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا، تحریک انصاف کے وفد کی اسحاق ڈار سے آج طے شدہ ملاقات نہ ہو سکی۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کمیٹیاں خود سے تقسیم کرلیں، تحریک انصاف کو احتساب والی کمیٹیاں نہیں دی گئیں، جو قابل افسوس ہے۔