• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک دن میں دو بڑے اعلان کردیے، صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر وزیراعظم نے عوام کیلئے بڑی عیدی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایک دن پہلے ہی کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید