• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ: امام بارگاہ محفل علی میں شہادت مسلم بن عقیلؓ پر مجلس عزا

دی ہیگ( نمائندہ جنگ) حسینی مشن ہالینڈ کے زیر اہتمام محفل علی امام بارگاہ میں شہادت حضرت مسلم بن عقیلؓ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیاجس میں نظامت کے فرائض توصیف علی نے ادا کئے۔ راجہ فاروق حیدر، عون رانا اور دیگر مقامی شعرا نے شہدائے کربلا کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ناروے سے آئے عالم دین مولانا سید شمشاد حسین رضوی نے مناسک حج اور سفیر حضرت امام حسینؓ حضرت مسلم بن عقیلؓ جو سب سے پہلے عراق پہنچےتھے، کی شہادت کے واقعات بیان کئے اور کہا اہل بیتؓ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، انہوں نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا۔

یورپ سے سے مزید