• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ کاحصہ بن کرمسئلہ کشمیر و فلسطین پر آواز بلند کروں گا، عبدالمجیدترمبو

لندن (نمائندہ جنگ) برطانیہ بھر میں 4جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے لئے امیدوار زور و شور سے محنت کررہے ہیں ۔اسی سلسلے میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے علمبردار ،مقبوضہ کشمیرو فلسطین کے لیے یورپین ایوان میں آواز بلند کرنے والی شخصیت بیرسٹر عبدالمجید ترمبو بھی متحرک ہو چکے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استحصالی نظام کو بہتر کرنے اور فلسطین کشمیر کی آزادی کے لیے سیاست کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ میں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر آواز کب اور کہاں ،کہاں بلند کی اور بلا خوف و خطر کی اور ابھی بھی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کی لالچ نہیں ہے لیکن اب میں برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بن کر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی جنگ لڑوں گا میری آواز بلند ہو تی رہے گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہو جاتا ۔ برٹش عوام کو بھی حقوق دلانا میری اولین ترجیح ہو گی انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نسلی امتیاز اور جبر کی پالیسی اختیار کر کے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی وسیع تر پالیسی ظلم پر مبنی ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینیوں پر تسلّط کو برقرار رکھنا چاہتی ہے اور مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ علاقے میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا ارتکاب کر رہی ہے۔یہ وقت ہے کہ ہمیں انصاف کی جنگ لڑنی ہے ۔ بیرسٹرعبدالمجید ترمبونے تمام مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ انھیں کامیاب کریں تاکہ پارلیمنٹ میں انصاف کی بات کر سکوں۔
یورپ سے سے مزید