• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کن ممالک میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی؟

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

دنیا کے کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی یوں ایشیا، امریکا اور یورپ میں مسلم کمیونٹی کے بعض لوگ اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔ 

پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور انڈونیشیا میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

تاہم پاکستان میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔

بوہری برادری کی جانب سے کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی اورِ نماز عید کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں، برطانیہ میں کلینڈر کی تقلید کرنے والے شہری آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں جبکہ چاند دیکھ کر عید منانے والے کل عید منائیں گے۔

برطانیہ میں نمازِ عید کے اجتماعات میں فلسطین و کشمیرکی آزادی اور دنیا بھر میں قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں عیدالاضحٰی آج منائی جا رہی ہے، وہاں نمازِ عید کے بعد شہریوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق کی مسجد میں نمازِ عید ادا کی۔

بیروت میں نمازِ عید کے بعد نوجوانوں نے فلسطینیوں کے لیے امدادجمع کی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

یورپ اور ایشیاء کے سنگم پر واقع ملک جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں بھی آج مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں عید کی نماز کے لیے رش ہو جانے کی وجہ سے سڑکوں پر بھی نمازِ عید ادا کی گئی۔

جاپان میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، ٹوکیو کی مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جہاں ٹوکیو اور ارد گرد کے علاقوں کے مسلمانوں نے نماز پڑھی۔

اس کے علاوہ، ترکیہ میں بھی آج ہی عید منائی جا رہی ہے وہاں استنبول کی مسجد آیا صوفیہ میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا۔

عراق، یمن، ایتھوپیا، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ میں بھی آج مسلمانوں نے نمازِ عید الاضحٰی ادا کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید