انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق کرائم ریٹ کم ہو رہا ہے۔
نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو مویشی منڈی کی سیکیورٹی پر شاباشی دی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں جو غلط کام کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق کرائم ریٹ کم ہو رہا ہے۔
آئی جی سندھ پولیس نے مزید کہا کہ ہم تھانوں کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے پولیس کےلیے مناسب بجٹ مختص کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تھانوں کو ڈائریکٹ فنڈز ملیں، ہم اس ماڈل کو ختم کریں گے کہ پہلے تھانہ خرچہ کرے پھر بل کلیئر ہو۔