کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر لگائے گئے ٹینٹ پولیس نے ہٹا دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو سڑک یا گلیاں بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پولیس نے مزید کہا کہ کراچی میں کسی کو ہلڑ بازی، شور شرابے، نعرےبازی کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ تمام سیاسی سرگرمیاں احاطے کے اندر ہی کی جائیں۔
صدر پی ٹی آئی کراچی راجا اظہر کا کہنا ہے کہ انصاف ہاؤس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انصاف ہاؤس کی گلی کو پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا، حکومت خوف میں مبتلا ہے۔
راجا اظہر نے بتایا کہ ہمیں کہا گیا تھا شارع فیصل پر کچھ نہیں لگانا ہے، یہ تو گلی ہے، یہاں بھی ٹینٹ نہیں لگانے دے رہے۔