• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور ملائشیا کے سفارتی نمائندوں کی اڈیالہ جیل آمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس اور ملائیشیا کے سفارتخانوں کے نمائندے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق ملائیشین سفارتخانے کی نمائندہ مائرہ مدثر اڈیالہ جیل آئیں، جہاں انہیں جیل میں قید ملائیشین خاتون موہاظلہلمی تک قونصل رسائی دی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ موہاظلہلمی تھانہ مندرہ میں درج مقدمے میں گرفتار ہیں۔

ادھر جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کی نمائندہ ولیری ماری بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، جنہیں قید فرانسیسی شہری بینجمن سیبسشیئن تک قونصل رسائی دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی شہری منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید