پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے میامی سے پاکستان کے لیے سفر شروع کر دیا ہے۔
فلوریڈا سے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانا کہ ٹیم خراب کھیلی، ورلڈ کپ کے اختتام پر سب کو لالے پڑ گئے ہیں، اپنے مستقبل کو لے کر سب بہت پریشان ہیں۔
انہوں نے دو ٹوک کہا کہ فیصلے خالصتاً میرٹ پر ہونے چاہئیں، احتساب ہونا چاہیے لیکن ایماندار ی کے ساتھ۔
کوچ گیری کرسٹین کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑی کے اتحاد اور ٹیم کے لیے کھیلنے پر ٹیم مینجمنٹ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ اہم کھلاڑی نے دوٹوک کہا ہے کہ اتنی انگریزی سمجھ آتی ہے کہ کوچ نے کیا بات کی۔
کھلاڑی نے کہا ہے کہ گیری کرسٹین نے فٹنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ضرور گفتگو کی البتہ انہوں نے ٹیم کی یک جہتی اور اتحاد سے متعلق کھلاڑیوں کے کردار پر کوئی گفتگو نہیں کی۔