• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع حج کے مناسک کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔

دنیا بھر سے سعودی عرب میں موجود لاکھوں حجاجِ کرام ایامِ تشریق کے آخری روز تینوں جمرات (شیطانوں) کی رمی میں مصروفِ عمل ہیں۔

آج حجاج مغرب سے قبل منیٰ سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش کی جانب لوٹ جائیں گے، جو حاجی آج وقتِ مقررہ پر نہ لوٹ سکے گا وہ اگلے دن رمی کے بعد عارضی خیموں کا شہر چھوڑ دے گا۔

مکہ مکرمہ پہنچنے والی حجاج کرام کی بڑی تعداد بیت اللّٰہ کے طوافِ وداع میں مصروف ہے جبکہ جو حجاج ادائیگیٔ حج کے لیے آخری دنوں میں پہنچے تھے، اب وہ منیٰ سے روضۂ رسولﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ روانہ ہو گے۔

خیال رہے کہ اس سال 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے فریضۂ حج ادا کیا ہے، حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے حج پروازوں کا آغاز 20 جون سے ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید