• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 7 فلسطینی شہید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج نصیرات کیمپ اور خان یونس میں حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ نصیرات کیمپ کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی ٹینکوں نے گولہ باری کی جس سے 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد37 ہزار 718 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 86 ہزار377 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید