• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پالتو کتے کے کاٹنے سے ایک شخص ہلاک، کتا بھی مرگیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پالتو کتے کا کاٹنے سے نوجوان لڑکا ہلاک جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ ہفتے 27 سالہ نوجوان اور اس کی ماں کو اسپتال داخل کرایا گیا تھا، لڑکے کو اینٹی ریبیز انجکشن بھی لگایا گیا تھا تاہم 2 دن بعد اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفیکشن لڑکے کے دماغ اور دیگر اعضا تک پھیل گیا تھا جبکہ اس کی والدہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 دن بعد پالتو کتے کی بھی نامعلوم بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید