• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینیا کے صدر ولیم روٹو
کینیا کے صدر ولیم روٹو

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا۔ عوام سے خطاب میں کہا کہ مالیاتی بل 2024 پر دستخط نہیں کروں گا، مالیاتی بل کو معطل کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو قرض کی مصیبت سے نکالنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ملک میں بدعنوانیوں کے خلاف اقدامات کو ترجیح پر رکھ رہے ہیں، ہمیں مل کر کینیا کو قرض سے چھٹکارا دلانا ہے۔

صدر ولیم روٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان، عدلیہ اور مقامی حکومتوں کو بجٹ کٹوتیوں کی ہدایت کر دی ہے، حکومت کو کفایت شعاری کےلیے اخراجات میں مزید کمی کے احکامات دیے ہیں، اخراجات میں کمی کی ابتدا صدارتی دفتر سے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہ کر زندگی گزارنی ہوگی، میں کینیا کے عوام کی جانب سے بجٹ رد کرنے کے پیغام کا احترام کرتا ہوں، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بجٹ میں مزید رعایتیں چاہتے ہیں۔

کینیا کے صدر نے کہا کہ نوجوانوں سے رابطے میں رہوں گا، مظاہروں میں 214 شہری پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث تھے جن میں سے 95 مظاہرین زخمی ہو کر اسپتال گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید