• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج عدالت سے بری، آبائی شہر کینبرا روانہ

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج ماریانا آئی لینڈز کی عدالت میں پیش ہوگئے جہاں سے انہیں بری کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ جولیان اسانج آسٹریلیا کے اپنے آبائی شہر کینبرا روانہ ہوگئے۔

عدالت میں جج کا کہنا تھا کہ جولیان اسانج کا کیس 10سال پہلے لایا جاتا تو ڈیل کی درخواست قبول نہیں کرتے، جولین اسانج کا 62 ماہ قید میں رہنا منصفانہ ہے۔

جولیان اسانج کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، ان کا مقدمہ آزادی اظہار کی جیت ہے۔

دوسری جانب جولیان اسانج کی رہائی پر امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ جولیان اسانج بغیر اجازت امریکا واپس نہیں آسکیں گے۔

یاد رہے کہ جولیان اسانج نے 2010ء میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید