• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تینوں خانز اپنی فلموں کا معاوضہ نہیں لیتے: انوراگ کیشپ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے ہدایت کار انوراگ کیشپ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلمیں مہنگی نہیں ہوتیں کیونکہ وہ اپنی فلموں کا معاوضہ نہیں لیتے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہدایت کار انوراگ کشیپ اکثر فلموں میں اداکاروں کی جانب سے زیادہ معاوضہ لینے کے معاملے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلمیں مہنگی نہیں ہوتی ہیں۔

ہدایت کار کا کہنا ہے کہ جب کوئی فلم بنتی ہے تو اداکاروں کے غیر ضروری مطالبات اور پروڈکشن کی کُل لاگت کے 50 سے 60 فیصد اسٹار معاوضے کے نام پر نکل جاتی ہے، جب آپ فلم بناتے ہو تو فلم بنانے سے زیادہ خرچہ دیگر چیزوں پر آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکاروں کے معاوضے سے مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ہوتا ہے، لیکن میں جیسی فلمیں بناتا ہوں، تو میں ایک مقررہ حد میں رہتا ہوں، میں تقریباً اپنی 60 فیصد فلموں میں معاوضہ  نہیں لیتا، اس کی سب سے بڑی مثال میری فلم گینگس آف وسے پور ہے جس میں میں نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

انوراگ کیشپ کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں سب سے بڑے اسٹارز تینوں خانز ہیں، ان کی فلمیں مہنگی نہیں ہوتیں کیونکہ وہ خود کو سب سے آخر میں رکھتے ہیں، وہ اپنی فلموں کا معاوضہ نہیں لیتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید