• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جعفری کی معنی خیز نئی ریل پر صارفین کے شبر سے متعلق سوال

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر فاطمہ جعفری نے شوہر، شبر عباس سے علیحدگی کی خبروں کے درمیان نئی معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ جعفری نے 2022 میں کانٹینٹ کرئیٹر شبر عباس سے شادی کی تھی۔

رواں سال مارچ کے مہا میں اس جوڑی نے اپنے ہاں پہلی اولاد، ننھی پری کو خوش آمدید کہا تھا۔


ٹک ٹاکر فاطمہ جعفری شعر و شاعری اور مختصر ویڈیوز کے سبب شہرت رکھتی تھیں۔

شبر عباس سے شادی کے بعد اُنہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ، بلاگنگ، وی لاگنگ اور مختصر بلاگز بنانا شروع کر دیے تھے۔

کچھ عرصے سے اس جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کیا ہوا ہے جس پر سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں فاطمہ جعفری نے نئی ریل شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پرانے انداز میں شعر پڑھا ہے۔


معنی خیز نئی شاعری پر فاطمہ جعفری سے صارفین سوالات کر رہے ہیں کہ آیا ان کے اور شبر عباس کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے یا یہ کوئی اور ماجرا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید