• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک بار پھر دادی بننے کا عندیہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے بیٹے اور بہو کی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس کے مطابق زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ اور حسین احساس اپنی اولاد کو پہلی بار گود میں اٹھانا ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور چھوٹی بہو ڈاکٹر نیشہ طلعت کو ٹیگ کیا ہے اور ساتھ ہی دعا بھی کی ہے کہ اللہ سب کو صحت و تندرستی والی نیک سیرت فرمابردار اولاد عطا فرمائے۔ آمین۔

مایاناز اداکارہ کی انسٹااسٹوری اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور بہو ڈاکٹر نیشہ طلعت جلد والدین بننے والے ہیں۔

یاد رہے کہ صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی شادی کا سلسلہ گزشتہ برس کے اختتام پر ہوا تھا جو رواں سال کے آغاز تک چلا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید