• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فین کے ساتھ جھڑپ، ساتھی کرکٹرز حارث روف کے حق میں بول پڑے


فلوریڈا میں مداح کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر حارث رؤف کے حق میں پاکستانی کرکٹرز کے بیانات سامنے آگئے۔

محمد حفیظ، شان مسعود، شاداب خان، جنید خان اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث رؤف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور نامناسب الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی حارث رؤف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، پلیئرز کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کی حدود کا احترام لازم ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ  میں نے حارث رؤف کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، فینز سے کہوں گا کہ تنقید حق ہے، مگر تنقید جائز طریقے سے کی جائے،  پلیئرز کے ساتھ احترام اور ان کی فیملی کا لحاظ کیا جائے، ہم سب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہشمند ہیں۔

جنید خان نے موقف اختیار کیا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی دینا اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں۔

دوسری طرف شان مسعود نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ نا مناسب زبان کا استعمال قابل مذمت ہے۔

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ تنقید فینز کا حق ہے، ہم اس سے سیکھتے ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ فیملی کی موجودگی میں اٹیک کرے، اگر آپ کی فیملی کے سامنے کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟

کھیلوں کی خبریں سے مزید