• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم کو ویمن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو ویمن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید