• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوریا کمار یادیو نمبر ون پوزیشن سے محروم، ٹریوس ہیڈ نے جگہ لے لی

بھارت کے سوریا کمار یادیو سے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون بیٹر کی پوزیشن چھن گئی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سوریا کمار یادیو دسمبر 2023ء سے نمبر ون بیٹر تھے تاہم چار درجے ترقی کے بعد اب آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس 10ویں اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوبارہ نمبر ون پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے ہاردیک پانڈیا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں اور پاکستان کے عماد وسیم 11 نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید