• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچل مارش نے گلبدین نائب کی انجری کے معاملے کو سب سے مزاحیہ چیز قرار دے دیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے افغان کھلاڑی گلبدین نائب کی انجری کے معاملے کو سب سے مزاحیہ چیز قرار دے دیا۔

مچل مارش نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی، ہنسی سے میرے آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں اور یہ کمال تھا، ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا، آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدر رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بنگلادیش کے میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے، افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔

مچل مارش نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا چاہتے تھے، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف میچ میں گلبدین نائب کی انجری کو شائقین فیک انجری قراردے رہے ہیں اور آئی سی سی قوانین کے مطابق جان بوجھ کر ٹائم ضائع کرنے پر امپائر فیلڈرز کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آخری سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں گلبدین نیب اپنی ٹیم کے لیے میچ بچانے کی خاطر زمین پر گر پڑے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید