• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جاری، چیئرمین بورڈ نے کام کا جائزہ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ عید کی تعطیل کے باوجود چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تعمیری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے 30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا اور عید تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی ا سٹیڈیم ، نیشنل ا سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی ا سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کریں گے۔
اسپورٹس سے مزید