• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی تقریب کے قریب سیکیورٹی اہلکار کو لوٹ لیا گیا

تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب کے قریب سیکیورٹی اہلکار کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے قریب سے امریکی خفیہ سروس کے ایک ایجنٹ کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا۔

امریکی خفیہ سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ایک کام سے واپس آ رہا تھا جب اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹ سے بیگ چھینا گیا تاہم ملزمان کی تعداد یا دیگر تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹ نے اپنی گن سے فائرنگ بھی کی تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ملزمان کو گولی لگی یا نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن ویک اینڈ پر سابق صدر براک اوباما اور جارج کلونی سمیت دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ انتخابی مہم کی تقریب کے سلسلے میں لاس اینجلس میں موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید