• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سرزمین پر قاتلانہ حملے کی سازش، بھارت سےجوابدہی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ امریکی پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے پر بھارت سے جواب دہی کی ہے۔

نائب امریکی وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں تصدیق کی ہے کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی، اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بھارتی حکام کے الزامات کی روشنی میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر غور کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا نے بھارت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور بھارت کی جانب سے امریکی تحفظات کا جواب دیا گیا ہے۔

کرٹ کیمبل نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکا اس معاملے میں جواب دہی چاہتا ہے، ہم نے بھارت سے کہا ہے کہ اس معاملے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید