• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔

مائیکل وان نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی شرٹ کے بٹن اور جوتے کے تسمے نہیں باندھ سکتا تھا، پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران علامات شدید تر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں مائیکرو فون نہیں اٹھا سکتا تھا، مجھے کمنٹری باکس سے میلبرن کے اسپتال بھیج دیا گیا، میرے جوڑوں میں شدید درد تھا، میں اگر 80 برس کا ہوتا تو گولی مار دیتا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جیسے مینٹل ہیلتھ کی تشخیص کرنا مشکل ہوتا ہے اسی طرح اس بیماری کا بھی جلد پتہ نہیں چلتا، واپس انگلینڈ آ کر سی ٹی اسکین کرایا جس سے جسم میں اسٹریس ہارمونز کا پتہ چلا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ علاج کرایا ہے لیکن مجھے نہیں علم کہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں یا کمزور، آپ کا جسم یہ نہیں کہتا کہ آپ انگلینڈ کے سابق کپتان ہیں ہم بیماری کو نہیں آنے دیں گے۔

مائیکل وان نے بتایا کہ بیماری کسی بھی وقت کسی بھی حالت اور کسی کو بھی ہو سکتی ہے، کئی مرتبہ میں باہر نہیں نکلتا تھا، کیونکہ میں شرمندہ ہوتا تھا، گاڑی میں بیٹھنا اور نکلنا بہت ہی مشکل تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید