• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس سے وطن واپس پہنچ گئی۔ کازان میں انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں حیدر سلطان نے 61کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھاجبکہ دانیال آفتاب نے 89کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شرکت کی تھی ۔ کراچی ایئر پورٹ پر ان کا استقبال سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر اور ممبر انٹیرم کمیٹی وحید احمد ڈار نے کیا۔

اسپورٹس سے مزید