• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"کل ہمارے کلب میں تقریب ہے۔

کیا تم کسی موضوع پر تقریر کرنا چاہو گے؟" ڈوڈو نے پوچھا۔

"کراچی کے بارے میں؟" میں نے سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھا۔

"نہیں۔ بعض سیاسی جماعتیں ناراض ہو سکتی ہیں۔"

"روشن خیالی پر؟"

"نہیں۔ مذہبی رہنما خفا ہو جائیں گے۔"

"معاشرتی اقدار پر؟"

"نہیں۔ فیمنسٹ برا مان سکتی ہیں۔"

"مہنگائی پر؟"

"نہیں۔ حکومت کو اچھا نہیں لگے گا۔"

"رشوت خوری کے خلاف بولنے پر تو کوئی مسئلہ نہیں؟"

"ارے، سرکاری ملازمین جان کو آ جائیں گے۔"

میں نے ٹھنڈا سانس لے کرکہا،

"ٹھیک ہے۔ کل میں خاموشی کی اہمیت پر تقریر کروں گا۔"

تازہ ترین