• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 مساجد کو نذرِ آتش کردیا

— تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
— تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے دو مساجد کو آگ لگا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے حملے بدستور جاری ہیں، گزشتہ رات دو مساجد کو آگ لگا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی نے بتایا کہ آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی حصے میں زیرِ تعمیر ایک مسجد کو نذرِ آتش کر دیا۔

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

انہوں نے کہا کہ آگ کے باعث مسجد کا داخلی حصہ مکمل طور پر جل گیا جبکہ اس کی پتھریلی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، جن میں انتقام کا لفظ بھی شامل تھا۔

فلسطینی وزارتِ اوقاف و مذہبی امور کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور میں بھی ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کیے۔

دوسری جانب جمعے کے روز گاؤں تل میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں 4 فلسطینی اور 2 اسرائیلی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید