• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی جنرل باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید


پاکستان مسلم لیگ ن نے 2017 کے بعد سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور میاں نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کردی ہے۔

 سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی مصدقہ معلومات کے مطابق پاناما کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017  کے بعد سے آج تک جنرل باجوہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

 عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گذشتہ 7 برسوں میں نواز شریف اور جنرل باجوہ کے درمیان کوئی ٹیلیفونک رابطہ بھی نہیں ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید