پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین وژن کا عکاس ہے، منصوبے مکمل کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
پاک چین مشاورتی میکینزم اجلاس میں علی ظفر نے کہا کہ چین سے دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، ملکی مفاد پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اسی لیے آج اجلاس میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔
پاک چین مشاورتی مکینزم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، یوسف رضا گیلانی، حنا ربانی، خالد مقبول صدیقی اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے شرکت کی۔