• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات


وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر لیو جیان چاؤ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

چینی وزیر نے کہا چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا اور سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کےلیے مشترکہ طور پر کام کرے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر دونوں ممالک میں مکمل سیاسی اتفاق رائے قابل اطمینان ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

 ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم نے چینی وزیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید